بول میڈیا گروپ کے ارکان نے میڈیا گروپ چھوڑنے سے متعلق غور و فکر شروع کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 19 مئی 2015 20:48

بول میڈیا گروپ کے ارکان نے میڈیا گروپ چھوڑنے سے متعلق غور و فکر شروع ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 مئی 2015 ء) بول میڈیا گروپ سے منسلک صحافیوں نے بول میڈیا گروپ چھوڑنے سے متعلق غور و فکر شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی کی جانب سے کی گئی مبینہ جعل سازی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سے بول میڈیاء گروپ سے منسلک متعدد صحافیوں نے بول چھوڑنے کے بارے میں غور و فکر شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بول میڈیا گروپ کے صدور کامران خان اور افتخار احمد کی جانب سے میڈیا پر آ کر اہم بیانات دیے گئے ہیں۔

دونوں حضرات کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر ایگزیکٹ پر الزامات ثابت ہوجائیں تو وہ بول ٹی وی چھوڑ دیں گے۔ حکومت پاکستان کو اس سلسلے میں باقائدہ تحقیقات کر کے معاملے کی جڑ تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ تاہم اس کمپنی سے منسلک ہزاروں بچے بچیوں کو ہراساں کرکے ان کا روزگار نہ چھینا جائے۔