شاہد آفریدی نے ہندوستانی فاسٹ باوَلر ایشانت شرما کو خطرناک ترین باوَلر قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 19 مئی 2015 21:10

شاہد آفریدی نے ہندوستانی فاسٹ باوَلر ایشانت شرما کو خطرناک ترین باوَلر ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 مئی 2015 ء) پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ہندوستانی تیز گیند باز ایشانت شرما کو سب سے مشکل باؤلر قرار دیا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک ایشانت شرما سب سے مشکل باؤلر ہیں کیونکہ ان کی گیند پر آسانی سے شاٹ نہیں مار ی جا سکتی۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بہترین کھلاڑی جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کو قرار دیا ہے۔

شاہد آفریدی کے رائے میں اے بی ڈی ویلیئرز ہرطرز کی کرکٹ کھیل سکتےہیں اور ہر طرح کی شاٹ کھیل لیتے ہیں چاہے وہ کرکٹ کی کتاب میں ہو یا نہیں۔آفریدی نے 2009 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ک ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور فائنل میں سری لنکا کے خلاف دی گئی کارکردگی کو اپنے کیریئر کی سب سے بہترین کارکردگی قرار دیا ہے جس کے باعث پاکستان ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن بن پایا تھا۔

متعلقہ عنوان :