یکم شعبان کو ہونے والی غسل کعبہ کی تقریب ملتوی کر دی گئی

بدھ 20 مئی 2015 11:53

یکم شعبان کو ہونے والی غسل کعبہ کی تقریب ملتوی کر دی گئی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 مئی۔2015ء)ہر سال یکم شعبان کو ہونے والی غسل کعبہ کی تقریب ملتوی کردی گئی۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبد الرحمان السدیس کی ہدایت کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب مختلف زیر تکمیل منصوبوں اور مطاف میں غیر ملکی معتمرین کی سہولت اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ سال غسل کعبہ کی تقریب کے دوران کئی معتمرین مطاف میں کھڑے ہونے اور تعمیراتی سیڑھیوں پر چڑھنے کی وجہ سے مختلف حادثات کا شکار ہوگئے تھے۔