پاکستان میں انٹر نیشنل کھیلنے کا خواب پورا ہو جائیگا ‘اظہر علی کا خوشی کا اظہار

بدھ 20 مئی 2015 12:06

پاکستان میں انٹر نیشنل کھیلنے کا خواب پورا ہو جائیگا ‘اظہر علی کا خوشی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 مئی۔2015ء) ون ڈے کپتان اظہر علی نے زمبابوے کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کھیلنے کا خواب پورا ہو جائیگا ‘غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی بہت حوصلہ افزا ہے۔

(جاری ہے)

یہ میرے جیسے کھلاڑیوں کیلئے، جنہوں نے کبھی بھی ہوم گراوٴنڈ میں نہیں کھیلا، بہت خاص دن ہے۔اظہر علی نے کہا کہ ہمارے شائقین قومی ستاروں کو پاکستانی گراوٴنڈز پر ایکشن میں نہیں دیکھ سکے اور یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کو ایک امنگ دیگی۔میری دعا ہے کہ یہ دورہ کامیابی سے ختم ہو تاکہ آئندہ زیادہ سے زیادہ ٹیمیں ہمارے میدانوں میں کھیلنے کیلئے آ ئیں۔

متعلقہ عنوان :