سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 24 مئی سے شروع ہوگا

بدھ 20 مئی 2015 12:11

سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 24 مئی سے شروع ہوگا

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 مئی۔2015ء) رواں سال کے دوسرا گرینڈ سلام ایونٹ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 24 مئی سے ہوگا، میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں7جون تک کلے کورٹ پر جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیا کے نامور مرد و خواتین کھلاڑی سنگلز، ڈبلز، مکسڈ ڈبلز، جونیئر اور ویل چیئر مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز میں ہسپانوی سٹار رافیل نڈال، ویمنز سنگلز میں ماریا شراپووا، مینز ڈبلز میں جولین بینیٹو اور ایڈورڈ راجر، ویمنز ڈبلز میں پینگ شوائی اور سو وائی ‘ مکسڈ ڈبلز میں اینا لینا اور جین راجر ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :