انٹر کانٹی نینٹل کپ کی فاتح ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا، آئی سی سی

بدھ 20 مئی 2015 12:58

انٹر کانٹی نینٹل کپ کی فاتح ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا، ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20مئی۔2015ء) آئی سی سی انٹر کانٹی نینٹل کپ کی فاتح ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ مذکورہ ٹورنامنٹ میں افغانستان ، ہانگ کانگ ، آئر لینڈ ، ہالینڈ ، نمیبیا، پاپوا نیو گنی ، اسکاٹ لینڈ اور یو اے ای حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

اگر جو ٹیم ٹورنامنٹ کا راؤنڈ رابن جیت جاتی ہے تو وہ آئی سی سی کی نچلے درجے کی سائیڈ کے خلاف 2018ء میں آئی سی سی ٹیسٹ چیلنج میں مقابلہ کرے گی۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ انٹر کانٹی نینٹل کپ ابھرتے ہوئے ممالک کیلئے پلیٹ فارم ہے جس سے انہیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے اپنے عزائم کو پورا کرنے کا موقع ملتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :