نواب شاہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

بدھ 20 مئی 2015 13:42

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنر انچار انکروچمنٹ منیر محمد ڈاہری‘ ٹی ایم او سید محمود مصطفی زیدی سمیت بلدیہ سانگھڑ کے عملے نے ٹریکر ایکسی ویٹر کی مدد سے نواب شاہ روڈ سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن مہم کا آغاز کردیا‘ سڑکوں پر غیر قانونی قائم ہوٹلیں‘ چھپرے‘ پان کیبن سمیت رکن سندھ اسمبلی کے پیٹرول پمپ کا سائن بورڈ کو توڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے الزام لگایا کہ غریبوں کا روزگار ختم کیا گیا جبکہ بااثر افراد کی بلدنگ کی دیواروں کو چھوڑ دیا گیا۔ رابطہ پر انچارج انکروچمنٹ نے بتایا کہ کسی بھی بااثر کو نہیں چھوڑا جائے گا‘ غیرقانونی بنائی جانے والی تجاوزات کو ہرگز نہیں بخشا جائے گا۔ شہریوں نے 24 گھنٹے کی مہلت طلب کی ہے‘ ہم غیرقانونی زد میں آنے والی تجاوزات کو ہٹا دیں گے۔