آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 27 مئی کو تین روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کرے گی

بدھ 20 مئی 2015 14:36

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 27 مئی کو تین روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز ..

کنگسٹن ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 27 مئی کو تین روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کرے گی۔ کینگروز ٹیم مختصر دورانیے کے دورے کیلئے پہلے ہی ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہے اور وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور ڈبلیو آئی سی بی پریس الیون کے درمیان تین روزہ ٹور میچ 27 سے 29 مئی تک نارتھ ساؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 3 سے 7 جون تک روسیو جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جون تک کنگسٹن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :