رمضان المبارک میں لودشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ، سمری تیار

شہری علاقوں میں سحری و افطار سمیت تمام نمازوں جبکہ دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

بدھ 20 مئی 2015 17:40

رمضان المبارک میں لودشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ، سمری تیار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ واپڈا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں رمضان المبارک کے دوران پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حوالے سے حکمت عملی جلد از جلد تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واپڈا ذرائع نے کو بتایا کہ ممکنہ حکمت عملی کے مطابق شہری علاقوں میں سحری و افطار سمیت تمام نمازوں جبکہ دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔علاوہ ازیں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بھی واجبات کے حوالے سے اپنی رپورٹ حکومت کو ارسال کر دی ہے

متعلقہ عنوان :