چودہویں قومی مینز نیٹ بال چیمپین شپ آج اسلام آباد میں شروع ہو گی

بدھ 20 مئی 2015 17:52

چودہویں قومی مینز نیٹ بال چیمپین شپ آج اسلام آباد میں شروع ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اورپاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام چودہویں قومی مینز نیٹ بال چیمپین شپ آج سے حمیدی ہال ، پی ایس بی اسپورٹس کمپیلکس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

اس چیمپین شپ میںآ رمی، ائیرفورس، پولیس، واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، بلوچستان، سندھ، پنجاب، کے پی کے،فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ پاکستان آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر جناب ظفر اقبال اعوان نے اس چیمپین شپ کے لئیے رولز اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق ملک سمین خان(چےئرمین) مدثر آرائیں(ممبر)سیدتوقیراحمد(ممبر)نادیہ چمکنی(ممبر)محمد رضوان( ممبر)میجر(ر)سیلم احمد چوہدری(ممبر)اورمقبول احمد (ممبر) ہونگے۔ افتتاحی تقریب آج (جمعرات)21مئی کو شام پانچ بجے حمیدی ہال میں منعقد ہو گی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان ہونگے

متعلقہ عنوان :