شعیب ملک اور محمد سمیع کی طویل عرصے کے قومی ٹیم میں واپسی

سمیع نے کیریئرکا آخری ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 2012 میں سری لنکا کیخلاف کھیلا

بدھ 20 مئی 2015 18:29

شعیب ملک اور محمد سمیع کی طویل عرصے کے قومی ٹیم میں واپسی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) آل راونڈر شعیب ملک اور فاسٹ بالر محمد سمیع کی طویل عرصے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دونوں کھلاڑیوں کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔شعیب ملک نے اگست 2001 میں ملتان میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ شعیب ملک کا شمار مستند آل راؤنڈر میں کیاجاتاہے۔ انہوں نے تینوں طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت بھی سنبھالی۔

کارکردگی میں عدم تسلسل کی وجہ سے وہ کچھ عرصے سے وہ ٹیم میں ان اور آؤٹ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آخری بار گذشتہ سال بنگلہ دیش میں منعقدہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔فاسٹ بولر محمد سمیع نے مارچ 2000 میں آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیاتھا۔ کارکردگی میں عدم تسلسل کی وجہ سے رائٹ آرم فاسٹ بولرقومی ٹیم میں مستقل جگہ نہ بناسکے۔ سمیع نے کیریئرکا آخری ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 2012 میں سری لنکا کیدورے پر کھیلے۔ جس کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ تک محدود رہے۔ زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے کئی فاسٹ بولرز کی انجریز نے محمد سمیع کو قومی ٹیم میں واپسی کو موقع مل گیا۔

متعلقہ عنوان :