ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حماد صدیقی کی ابوظہبی میں گرفتاری کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مئی 2015 18:40

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حماد صدیقی کی ابوظہبی میں گرفتاری کی ..

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20مئی 2015 ء) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حماد صدیقی کی ابوظہبی میں گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ابوظہبی کے سیاسی حلقوں کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صدیقی نامی ایک اہم شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا شخص ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا رکن حماد صدیقی ہے۔ حماد صدیقی کی گرفتاری کیلئے پاکستانی حکومت نے عرب امارات حکومت سے مدد مانگی تھی جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ حماد صدیقی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :