خدا ایسی ہمسائی کسی کو نہ دے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 20 مئی 2015 18:41

خدا ایسی ہمسائی کسی کو نہ دے

لنکاسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مئی۔2015ء)اچھا ہمسایہ بھی خدا کی نعمت ہوتاہے۔ برے ہمسائے سے اللہ بچائے۔ لنکاسٹر،برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ کرسٹی روبرٹسن نے 14 سالوں سے اپنے بوڑھے ہمسایوں66 سالہ ماوس اور ایلن وارڈ کی زندگی اجیرن کی ہوئی تھی۔ کرسٹی کو وارڈ کے گھر کا پینٹ پسند نہیں تھا۔ کرسٹی نے انہیں دھمکی دی تھی کہ وہ تب تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گی جب وہ وہ دونوں مر نہیں جاتے۔

کرسٹی کی وجہ سے ہی دونوں میاں بیوی کا گھر سے نکلنا دوبھر ہو گیا۔ انہوں نے مارکیٹ جانا چھوڑدیا کہ مبادا کہیں کرسٹی سے سامنا نہ ہو جائے۔ کئی سالوں کی جدوجہد کے بعد بوڑھے میاں بیوی عدالت میں کرسٹی کا جرم ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے۔عدالت نے کرسٹی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

بوڑھے میاں بیوی نے سی سی ٹی وی سے بنائی کی گئی ویڈیوز اور موبائل پر موصول ہوئے ٹیکسٹ پیغامات عدالت میں پیش کر دئیے۔

دڈیو میں دکھا یا گیا ہے کہ کس طرح کرسٹی آتے جاتے اُن کے دروازے پر لاتیں مارتی، انہیں دھمکی آمیز اشارے کرتی۔ کئی دفعہ کرسٹی نے انہیں گردن پر ہاتھ پھیر کر جان سے مارنے کے اشارے کیے۔ کرسٹی کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے ہی میری زندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔ میں پہلے بہت اچھی تھی مگر ان کی شکایتوں نے مجھے جارحانہ مزاج کا بنا دیا۔