کراچی میں پانی کی قلت کے مسئلے پر ایم کیو ایم نے سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مئی 2015 20:05

کراچی میں پانی کی قلت کے مسئلے پر ایم کیو ایم نے سندھ بھر میں احتجاج ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20مئی 2015 ء) ایم کیو ایم نے کراچی میں پانی کی قلت کے مسئلے پر سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے اعلان کی کہ کراچی میں پانی کی قلت کے مسئلے پر ایم کیو ایم 22 مئی سے سندھ بھر میں احتجاج شروع کررہی ہے۔ ایم کیو ایم انتہائی مجبوری میں احتجاج کا اقدام اٹھا رہے ہے تاہم ایم کیو ایم کی جانب سے کیے جانے والا احتجاج پرامن ہوگا۔