سانحہ صفورا سندھ پولیس کیلئے چیلنج تھا‘تین دن کے قلیل عرصے میں سانحہ کے ملزمان کو پکڑ لیا، حملے میں 15ملزمان ملوث تھے

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی نجی ٹی وی سے بات چیت

بدھ 20 مئی 2015 22:56

سانحہ صفورا سندھ پولیس کیلئے چیلنج تھا‘تین دن کے قلیل عرصے میں سانحہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سانحہ صفورا چورنگی کے ملزمان کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ صفورا سندھ پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا، تین دن کے قلیل عرصے میں سانحہ کے ملزمان کو پکڑ لیا، حملے میں 15ملزمان ملوث تھے۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا سندھ پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا تو ہم نے کوشش کر کے تین دنوں میں ملزمان کو تلاش کرلیا، آرمی چیف سمیت سب نے ہماری اس کوشش کو سراہا جو ہمارے لئے قابل فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ماسٹر مائند سعد عزیز تھا، سبین محمود کا قتل اس شخص نے کیا، ان کا پورا گروہ تھا، اس گروہ نے اور بھی بہت سے افراد کو قتل کیا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، یہ گروہ گزشتہ آٹھ یا نو سال سے مختلف سر گرمیوں میں سرگرم تھا، صفورا حملے کا ماسٹر مائنڈ طاہر منہاس تھا، یہ گروپ بوہری کمیونٹی پر بھی حملے میں ملوث تھا، ملزمان کی جے آئی ٹی کی جائے گی پھر ان کی سمت کا پتہ چلے گا۔

متعلقہ عنوان :