16 سال سے روز ایک سیلفی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 21 مئی 2015 11:34

16 سال سے روز ایک سیلفی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی2015ء)ایک آدمی 16 سال سے ہر روز اپنی ایک فوٹو بنارہا ہے، اس نے اپنی تمام تصاویر کو ایک حیرت انگیز ویڈیو کی صورت میں پیش کیا ہے۔اس ویڈیو میں اس کی تصاویر اتنی تیزی سے چلتی ہیں کہ دنوں، مہینوں اور سالوں میں ہونے والی تبدیلیاں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

جوناتھن کیلر کیلر جسے جے-کے کیلر بھی کہا جاتا ہے، ایک تجربے کے لیے 16 سالوں سے ہر روز اپنی ایک تصویر بنا رہا ہے۔ یہ تصاویر اس نے 22 سے 39 سال کی عمر کے دوران بنائی ہیں۔اس نے یہ پراجیکٹ اس لیے شروع کیا کہ وہ خود میں ہونے والی روز کی تبدیلیوں کو دیکھنا چاہتا تھا۔مگر پراجیکٹ لمبا ہوتا گیا، اب کیلر سالوں کے دوران ہونے والی تبدیلیوں کو بھی دیکھ سکتا ہے۔