وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نظام صلوة پر عمل درآمد نہ ہو سکا

نظام صلوةکو موثر بنانے کیلئے 26مئی کو کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ

جمعرات 21 مئی 2015 13:06

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نظام صلوة پر عمل درآمد نہ ہو سکا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نافذ کر دہ نظام صلوة پر عمل درآمد نہ ہو سکا ، نظام صلوةکو موثر بنانے کیلئے 26مئی کو کنونشن بلایا جارہا ہے ،جس میں پورے اسلام آباد کے علماء کرام،تاجروں ،وکلاء برادری اور ایمپلائز یونین کے مابین اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی ، اس کنونشن میں اسلام آباد کی کل 951چھوٹی بڑی مساجد کے پیش اما م،نائب خطیب،موذن اور مساجد کمیٹیوں کے نمائندگان سمیت ارکان پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے،آن لائن کے مطابق نظام صلوة کے باقاعدہ نفاذ کا اعلان ہونے کے باوجود بھی اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا جس کی وجہ سے نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اسلام آباد کی تمام مساجد میں الگ الگ اذان اور نماز ادا کی جارہی ہے اور قابل غور عمل تو یہ ہے کہ نظام صلوة کے نفاذ پر تمام مسالک متفق تھے لیکن پھر بھی اس عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آیا اس لئے نظام صلوة کو موثر بنانے کیلئے 26مئی کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کنونشن منعقد کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :