پولی کلینک ہسپتال کا انوکھا کارنامہ ؛ عملہ بلڈ ٹیسٹ رپورٹ ہاتھوں سے لکھ کر مریضوں کو دینے لگا

جمعرات 21 مئی 2015 16:55

پولی کلینک ہسپتال کا انوکھا کارنامہ ؛ عملہ بلڈ ٹیسٹ رپورٹ ہاتھوں سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پولی کلینک ہسپتال میں عملہ کی جانب سیبلڈ ٹیسٹ رپورٹ ہاتھوں سے لکھ کر مریضوں کو دینے کانیا سلسلہ شروع ہو گیا، ڈاکٹروں کو بھی رپورٹ دیکھنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ اکثر رپورٹ بھی غلط لکھ جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعث بعض حساس قسم کے ٹیسٹ میں ڈاکٹروں کی طرف سے غلط علاج معالجے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولی کلینک ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیسٹ پرچی کے پیچھے ٹیسٹ رپورت عملہ ہاتھوں سے لکھ کر مریضوں کو دیئے جانے لگا ہے جس کی وجہ سے حساس امراض کے تشخیص میں بھی ڈاکٹرون کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اکثر رپورٹس جلدی میں ہاتھوں سے لکھنے کی وجہ سے اکثر رپورٹس کے اعداد و شمار میں بھی غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ متعلقہ مریض کی غلط تشخیص کے باعث غلط علاج و معالجہ کی وجہ سے مرض بڑھنے کے باعث کسی بھی وقت قیمتی جان کے ضیاع کا خطرہ ہے۔ اس سلسلے میں جب آن لائن نے پولی کلینک کے ترجمان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ پرنٹر خراب ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ رپورٹ ہاتھوں سے لکھی جا رہی ہے پرنٹر کو ٹھیک کرنے بھیجا گیا ہے جو جلد ہی لگوا دیا جائے گا۔