پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ شہریار خان اور ان کی ٹیم کو جاتاہے:شاہد آفریدی

جمعرات 21 مئی 2015 17:35

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ شہریار خان اور ان کی ٹیم کو جاتاہے:شاہد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوینٹی کے کپتان شاہد آفرید ی نے کہا ہے کہ وہ ہار سے نہیں ڈرتے بلکہ ہار کو چیلنج کے طور پر لیتاہوں اور کسی بھی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتا اور پاکستان میں چھ سال بعد کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ شہریار خان کو جاتاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوینٹی سریز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ پاکستان میںچھ سال بعد انٹرنیشل کرکٹ کی واپسی یاد گار موقع ہے اور اس کا کریڈٹ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اور ان کی ٹیم کو جاتاہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اور محمد سمیع کافی عرصے سے ٹیم سے باہر تھے اور اب ان کا ٹیم میں واپس آنا خوش آئندہے اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کار کر دگی دکھانے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف سریز ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کیلئے تیاری میں بہترین معاون ثابت ہوگا اور ٹی ٹوینٹی کے ورلڈ کپ کے لیے سلیکشن کمیٹی کو بتا دیاہے کہ چار آل راﺅنڈرز کی ضرورت ہو گی ۔ان کا کہناتھا کہ سلیکشن کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے اور وہ بطور کپتان اپنا کام کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :