آئی سی سی انٹرکانٹینٹل کپ،آئرلینڈ کا یو اے ای کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کا اعلان

جمعرات 21 مئی 2015 19:23

آئی سی سی انٹرکانٹینٹل کپ،آئرلینڈ کا یو اے ای کے خلاف میچ کیلئے ٹیم ..

ڈبلن۔ 21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) آئرلینڈ کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات کے خلاف شیڈول آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کپ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ جان اینڈرسن کو ایلکس کیوسک کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کیوسک فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں۔

(جاری ہے)

ٹم مرتگ کو انجری مسائل کے باوجود سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم ان کی میچ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔

آئرلینڈ اور متحدہ کے درمیان میچ 2 سے 5 جون تک کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ ٹیم میں ولیم پورٹر فیلڈ کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جان اینڈرسن، اینڈریو بلبرائن، جارج ڈوکریل، ایڈجائس، جان مونی، ٹم مرتگ، اینڈریو میکبرائن، کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، پال سٹرلنگ، سٹورٹ تھامسن، گیری ولسن اور کریگ ینگ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :