Live Updates

ضلع نوشہرہ میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے والے پی ٹی آئی ارکان کو شوکازنوٹس جاری

جمعرات 21 مئی 2015 19:53

ضلع نوشہرہ میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے والے پی ٹی آئی ارکان کو شوکازنوٹس ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) ضلع نوشہرہ میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے والے پی ٹی آئی ارکان کو شوکازنوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف ضلع نوشہرہ کے صدرمیاں جمشید الدین کا کا خیل نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عبدالغفار ممبر پی ٹی آئی یو سی تحصیل نوشہرہ سٹی اور زاہد خیال ممبر پی ٹی آئی یو سی کابل ریور ضلع نوشہرہ کوشوکازنوٹس جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

شوکاز نوٹس میں ان سے کہا گیاہے کہ آپ چونکہ پاکستان تحریک انصاف کے باضابطہ ممبران ہیں اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں کی حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں جوکہ پارٹی ڈسپلن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔شوکازنو ٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی قوانین کے تحت ایکشن لیا جائے گالہذا آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اس خبرکی اشاعت کے 6دنوں کے اندراندراپنے غیر قانونی اقدام کے بارے میں اپنا اظہار وجوہ پیش کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :