چین،2 نوجوانوں کو فلم’ ’ فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ ‘کے انداز میں سپورٹس گاڑیوں پر ریس مہنگی پڑی گئی

جمعرات 21 مئی 2015 21:37

چین،2 نوجوانوں کو فلم’ ’ فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ ‘کے انداز میں سپورٹس ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) چین میں دو نوجوانوں کو فلم’ ’ فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ ‘کے انداز میں اپنی مہنگی ترین سپورٹس گاڑیوں پر ریس کے دوران حادثہ پیش آنے کے بعد تیز رفتاری کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 20 سالہ یو مک ہن اور 21 سالہ ٹانگ وینٹین کو بلترتیب چار اور پانچ ماہ جیل اور2900ڈالر جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔

11 اپریل کو دونوں نوجوان فراری اور لیمبرگینی پر مرکزی بیجینگ کی ایک سرنگ میں ریس کر رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔لیمبر گینی میں ان کے ساتھ بیٹھی خاتون کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے۔دونوں نے خطر ناک ڈرائیونگ کرنے کے جرم کو تسلیم کرتے ہوئے عدالت سے کہا ہے کہ ان کا ان سزاؤں کے خلاف اپیل کرنے کی کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ٹانگ جو لیمبر گینی چلا رہے تھے کا کہنا ہے کہ ’میں نے غلطی کی ہے جس کا معاشرے پر برا اثر پڑا ہے اور میں نے اپنی فیملی اور دوستوں کا دل دکھایا ہے۔

‘عدالت میں بتایا گیا ہے کہ دونوں گاڑیاں 179 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر جا رہی تھیں جب وہ نیشنل سٹیڈیم کے قریب داٹون روڈ پر ایک سرنگ میں ان کے کنٹرول سے باہر ہو گئیں اور حفاظتی باڑ کو عبور کرنے کے بعد سرنگ کی دیواروں سے ٹکرا گئیں۔پولیس کا اس بارے میں کہنا تھا کہ یہ دونوں نوجوان 20 سال سے ذرا زیادہ عمر کے ہیں اور بے روزگار ہیں۔ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ یا تو یہ دونوں کسی امیر افسران کی اولاد ہیں یا پھر کسی کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

تاہم ٹانگ کے گھر والوں نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے نے بازار حصص میں کچھ پیسے بنانے کے بعد لیمبر گینی خریدی تھی جبکہ اطلاعات کے مطابق یو کا کہنا ہے کہ انھوں نے فراری کسی سے ادھار پر لی تھی۔اس حادثے کو حل ہی میں آنے والی فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے جس میں تیز رفتار گاڑیوں کو دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :