پہلا ٹی ٹونٹی ، 10قومی کھلاڑی پہلے پاکستان میں کبھی نہیں کھیلے

جمعہ 22 مئی 2015 12:28

پہلا ٹی ٹونٹی ، 10قومی کھلاڑی پہلے پاکستان میں کبھی نہیں کھیلے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مئی۔2015ء) زمبابوے کیخلاف اعلان کر دہ پاکستانی سکواڈ میں صرف 5کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلے بھی اپنی سرزمین پر انٹر نیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں جبکہ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز ،عمر اکمل، شہزاد،حماد ، بلاول، عماد وسیم، رضوان،مختار،نعمان انور اور انور علی پہلی دفعہ ہوم گراؤنڈ پر انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے ۔

(جاری ہے)

کپتان شاہد آفریدی، محمد حفیظ، شعیب ملک ، وہاب ریاض اور محمد سمیع پہلے بھی اپنی سرزمین پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :