گھوٹکی ‘ کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا

جمعہ 22 مئی 2015 13:12

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) گھوٹکی آپریشن میں پولیس کی ناکامی کے رینجرز نے کمان سنبھال لی ‘ آپریشن میں رینجرز کے اٹھارہ سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گھوٹکی کچے کے علاقے میں تمام تر وسائل کے باوجود پولیس داکووٴں کو قابو کرنے میں کام ہوگئی ہے، اس لئے اب آپریشن کی کمان رینجرز نے سنبھال لی اور علاقے کو سیل کرکے آپریشن کا آغاز کردیا گیا، پولیس اہلکاروں کے تعاون سے اٹھارہ سو رینجرز اہلکار خطرناک ڈاکووٴں کا صفایا کریں گے۔

پولیس کے مطابق 100 سے زائد خطرناک ڈاکو اور کالعدم تنظیموں کے افراد کچے کے علاقے میں موجود ہیں۔ ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں پولیس کارروائی میں صرف تین ڈاکو ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ۔ رینجرز اہلکاروں نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جلد از جلد آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا دیں گے

متعلقہ عنوان :