لاہور اور اسلام آباد سے(ایف آئی اے) سائبر کرائم کے 2 ماہرین ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس پہنچ گئے
جمعہ 22 مئی 2015 16:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) لاہور اور اسلام آباد سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم کے 2 ماہرین ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس پہنچ گئے ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ایف آئی اے نے تحقیقات مزید تیز کردیں جس کے پیش نظر لاہور اور اسلام آباد سے سائبر کرائم کے 2 ماہرین ایگزیکٹ ہیڈ آفس پہنچ گئے اور انہوں نے کمپیوٹرز کی ڈی کوٹنگ کا عمل شروع کردیا۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں جعلی ڈگریوں کی فروخت سے متعلق خبر شائع ہونے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو اسکینڈل کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا تھا۔جمعہ کو ایف آئی اے ٹیم نے ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی ،طلبا سے فیس کی وصولی اورادائیگی کے طریقہ کارسے متعلق تفتیش کی۔(جاری ہے)
ایگزیکٹ کمپنی کے نام کراچی میں بینک اکاونٹس کے بارے میں بھی معلومات لی گئیں ہیں،گذشتہ روز سیلز لیڈرسجاد حیدر اورحسنین الر حمان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے،جبکہ دونوں عہدیدران کو جمعہ کو پھر طلب کیا گیا۔
جمیل احمد،محمد یونس اسسٹنٹ مینیجرزایچ آر امجد اورعابد کے بیانات بھی قلمبند کیے جاچکے ہیں،ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ درج کئے جانے کا بھی امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.