پاکستان زمبابوے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ، فالج کا شکار کرکٹ کا دیوانہ بھی اسٹیڈیم میں موجود

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مئی 2015 19:26

پاکستان زمبابوے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ، فالج کا شکار کرکٹ کا دیوانہ بھی ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ اس وقت زمبابوین ٹِیم کی جانب سے بیٹنگ جاری ہے۔ میچ کے دوران شائقین کی جانب سے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جس نے 1972 سے قذافی اسٹیدی٘م میں ہونے والے ہر میچ میں کرکٹ تماشائی کی حیثیت سے شرکت کی ہے۔ مذکورہ شخص فالج کی بیماری کا شکار ہے تاہم اس کے باوجود بے مثال ہمت اور جوش کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان میں ہونے والے پہلے انٹرنیشنل میچ کو دیکھنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :