سری لنکن خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو جنسی حراساں کیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مئی 2015 23:23

سری لنکن خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو جنسی حراساں کیے جانے کا انکشاف
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) سری لنکن خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو جنسی حراساں کیے جانے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سری لنکن خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کی جانب سے ٹیم میں شمولیت کیلئے جنسی تعلقات قائم کرنے کیلئے مجبور کیا جاتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک تحقیقاتی کمیشن بھی قائم کیا گیا جس نے تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ سری لنکن سپورٹس بورڈ کو پیش کردی ہے۔ رپورٹ میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کے کچھ آفیشلز کو سری لنکن خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو جنسی حراساں کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون کھلاڑی کو جنسی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ سری لنکن سپورٹس بورڈ کے حکام کی جانب سے اس معاملے میں ملوث سری لنکن کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کیخلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :