کنگنا رناوت نے بھی شادی کے خیال سے انکارکردیا

ہفتہ 23 مئی 2015 11:39

کنگنا رناوت نے بھی شادی کے خیال سے انکارکردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) کامیابی کے گھوڑے پر سوار کنگنا رناوت نے بھی شادی کے خیال سے انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے لیکن وہ ابھی اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔کنگنا آپ نے کامیابی کا پھل ابھی چکھنا شروع ہی کیا ہے لیکن خیال رہے کہیں دیر نہ ہو جائے۔

(جاری ہے)

جو بھی ہو نیشنل ایوارڈ یافتہ کنگنا رناوت اب بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کر رہی ہیں۔ایسی بھی خبریں ہیں انہوں نے فلم ’کوئین‘ کا دوسرا اور ’تنو ویڈز منو‘ کا تیسرا سیکوئل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان فلموں کا سیکوئل بنانے کا آئیڈیا کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے اور لوگ ان فلموں کو پہلے ہی انجوائے کر چکے ہیں اس لیے زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے۔