آف سپنر سعید اجمل آئندہ ماہ وورسٹر شائر کی جانب سے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے

ہفتہ 23 مئی 2015 11:41

آف سپنر سعید اجمل آئندہ ماہ وورسٹر شائر کی جانب سے کاؤنٹی چیمپئن شپ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مئی۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل آئندہ ماہ وورسٹر شائر کی جانب سے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنا تیسرا سپیل شروع کریں گے ۔ وہ 2011ء اور 2014ء میں بھی انگلش کلب کیلئے کھیل چکے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد ایک مرتبہ پھر 2 جون کو ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ وہ ابتدائی طور پر پانچ ہفتوں کیلئے ڈویژن ون سائیڈ کی نمائندگی کریں گے ۔

بعدازاں ان کے انگلینڈ میں قیام کا انحصار سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم میں سلیکشن پر بھی ہے جو 11 جولائی سے شرو ع ہوگی ۔ سعید اجمل نے گزشتہ مہم جوئی کے دوران نو میچوں میں 63وکٹیں لے کر وورسٹر شائر کو ڈویژن ٹو سے ڈویژن ون میں ترقی دلانے میں مدددی تھی۔

(جاری ہے)