ندا چودھری اور سنبل خان کی اسٹیج ڈرامہ ”نادان لڑکی“میں شاندار پرفارمنس ،شائقین کے دل جیت لئے

ہفتہ 23 مئی 2015 11:46

ندا چودھری اور سنبل خان کی اسٹیج ڈرامہ ”نادان لڑکی“میں شاندار پرفارمنس ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) فلم اور تھیٹر کی نامور اداکارہ ندا چودھری کی آمد سے ملتان اسٹیج کی رونقیں آباد ہوگئیں ، ندا چوہدری اور سنبل خان نے ملتان میں اسٹیج ڈرامہ ”نادان لڑکی“میں شاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لئے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ندا چودھری اور سنبل خان ملتان میں اسٹیج ڈرامہ ” نادان لڑکی “ میں پرفارم کر رہی ہیں جہاں ان کی پرفارمنس کے شائقین ڈرامہ کی طرف سے بے حد سراہا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنبل خان کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کردار کرنا چاہتی ہیں جس کو اپنے مداحوں کے ذہنوں میں نقش کرسکیں ،اسٹیج جونےئر فنکاروں کیلئے ایک نرسری کی حیثیت رکھتا ہے جس میں نووارد فنکار اپنی صلاحیتوں کو منوا سکتا ہے اسٹیج کی وجہ سے آج لوگ کے چہروں پر خوشی کے آثار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے ملنے والی آفر کو قبول کروں گی اور اپنے سینئرز فنکاروں کا احترام کرونگی ۔سینئر ز کو بھی چاہیے کہ جونےئر ز کی حوصلہ افزائی کریں ۔