پاکستانی خواتین فٹ بال ٹیم کے چرچے

ہفتہ 23 مئی 2015 12:30

پاکستانی خواتین فٹ بال ٹیم کے چرچے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)پاکستان کا قومی کھیل تو ہاکی ہے لیکن ملک میں ہر کھیل کو اہمیت دی جاتی ہے، اگر بات کی جائے پاکستان کی خواتین کی تو وہ نہ صرف گھر کے کاموں بلکہ ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں۔پاکستان کی خواتین پڑھائی میں، نوکری میں، گھرداری میں تو اپنا لوہا منوا ہی چکی ہیں لیکن اب وہ کھیلوں کی دنیا میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی خواتین فٹ بال ٹیم کو دنیا بھر میں خوب پزیرائی مل رہی ہے جس کی متعدد وجوہات ہیں۔حال ہی میں اس ٹیم نے مالدیوس جاکر 2 ٹرافیاں حاصل کی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔دراصل خواتین فٹ بال ٹیم کی بڑھتی ہوئی فین فالونگ کی وجہ صرف انکا کھیل ہی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی پر کشش شخصیت بھی ہے اور وہ پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پہچانی جارہی ہیں۔