رواں مالی سال 2014-15ء کے پہلے دس ماہ کے دوران کاروں کی درآمدات میں 35فیصد اضافہ

ہفتہ 23 مئی 2015 12:34

رواں مالی سال 2014-15ء کے پہلے دس ماہ کے دوران کاروں کی درآمدات میں 35فیصد ..

اسلام آباد ۔23مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) رواں مالی سال 2014-15ء کے پہلے دس ماہ میں جولائی 2014ء تا اپریل 2015ء کے دوران کاروں کی درآمدات میں 35فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ درآمد کی گئی گاڑیوں میں سے 90فیصد سے زائد کاریں استعمال شدہ ہیں۔

(جاری ہے)

آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ایم ڈی اے) کے چےئر مین ایچ ایم شہزاد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کاروں کی ملکی درآمدات میں 57.4ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل 2014-15ء کے دوران کاروں کی درآمدات 218.4ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 161ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔