شین واٹسن بگ بیش لیگ 5 میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کریں گے

ہفتہ 23 مئی 2015 12:39

شین واٹسن بگ بیش لیگ 5 میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کریں گے

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مئی۔2015ء) آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن بگ بیش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے آئندہ سیزن میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کریں گے ۔

(جاری ہے)

فریقین میں ٹورنامنٹ کیلئے تین سال کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور شین واٹسن کو مائیکل ہسی کی جگہ بیٹنگ آرڈر میں ٹاپ پوزیشن کے علا وہ مستقبل میں کپتان بھی مقر ر کیا جا سکتا ہے جو ماضی میں سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹس کی جانب سے کھیل چکے ہیں ۔ فرنچائز کے جنرل منیجر نک کمنز کا کہنا ہے کہ شین واٹسن کی خدمات سے بی بی ایل سیزن پانچ میں ٹیم کی بیٹنگ اور بالنگ میں طاقت مزید بڑھے گی ۔