میانمار میں بدھ بھگشوں کی روہنگیا مسلمانوں کیخلاف مہم جاری، ہزاروں مسلمانوں اور گھروں کو جلادیا گیا

ہفتہ 23 مئی 2015 12:56

میانمار میں بدھ بھگشوں کی روہنگیا مسلمانوں کیخلاف مہم جاری، ہزاروں ..

میانمار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) امریکہ نے کہا ہے کہ میانمار مسلمانوں کو شہریت دیکر پناہ گزین کا بحران ختم کرے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق میانمار میں بدھ بھگشوں نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف مہم جاری رکھی ہوئی ہے اور تاحال ہزاروں مسلمانوں اور ان کے گھروں اور املاک کو جلایا جاچکاہے جبکہ بچنے والے بنگالی اور روہنگیا ساحلی علاقوں میں سرکاری کیمپوں میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کشتیوں میں سوار ہوکر تھائی لینڈ، آسٹریلیا اور ملائشیا جارہے ہیں۔ تھائی لینڈ نے اپنی سمندری حدود بند کردی ہیں جس کے باعث ہزاروں مسلمان سمندر میں محصور ہیں۔انڈونیشیا نے کچھ مسلمانوں کو پناہ دیدی ہے لیکن اس کا مطالبہ ہے کہ پناہ گزیں کو مستقل نہیں رکھا جاسکتا دیگر ممالک بھی کچھ لوگوں کو پناہ دیں۔وائٹ ہاوٴس سے جاری بیان میں میانمار حکومت سے کہاگیاکہ وہ بنگالی اور روہنگیا مسلمانوں کوشہریت دے کر پناہ گزیں کا بحران ختم کرے۔

متعلقہ عنوان :