سکواش کے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پرسوں سے شروع ہوگا

ہفتہ 23 مئی 2015 13:00

سکواش کے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پرسوں سے شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام مختلف انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی تیاری کے سلسلہ قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25مئی سے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔ تربیتی کیمپ میں 6 سینئر، 6 جونیئر کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا اور انہیں کوچ فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔