کچھ تو بوڑھے عاشق کا خیال کیا ہوتا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 23 مئی 2015 13:09

کچھ تو بوڑھے عاشق کا خیال کیا ہوتا

پنسلوینیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی2015ء)پنسلوینیا پولیس کے مطابق 46 سالہ عورت بونی ٹریسٹر نے اپنے 82 سالہ بوائے فرینڈ پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔پولیس نے سنٹرل ہال سے تعلق رکھنے والی ٹریسٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بوڑھے بوائے فرینڈ نے بتایا کہ ٹریسٹر نے غصے میں آکراس پر آری سے حملہ کر دیا، اسے نیچے گرا کر اس کے اوپر بیٹھ گئی، اس کے منہ پر ایک ماڈل جہاز دے مارا۔بوڑھے کو کافی ٹانکے لگے اور اس کے دماغ پر بھی چوٹیں آئیں ہیں۔ ٹریسٹر ابھی جیل میں ہے، 27 مئی کوابتدائی سماعت پر اس کی 75000 ڈالرپر ضمانت ہو سکتی ہے۔