حکومتی اعداد و شمار کے برعکس نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل ہی مہنگائی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

ہفتہ 23 مئی 2015 13:24

حکومتی اعداد و شمار کے برعکس نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل ہی مہنگائی کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) حکومتی اعداد و شمار کے برعکس نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل ہی مہنگائی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے مہنگائی کے طوفان نے پہلے غریب ، متوسط اور تنخواہ دار طبقے کی پہنچ سے پھلوں کو دور کیا اور غریب کے لئے دال اور سبزی کھانا بھی مشکل ہے اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ بجٹ سے قبل اشیاء خودو و نو نش کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری ہے جبکہ حکومت انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی مارکیٹ ذرائع کے مطابق دال ماش 210، دال مونگ 200 ، دال مسور 160 ، دال چنا 100 ، سفید چنے 150 ، چینی 62 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے جبکہ سبزیوں میں بھنڈی 100 روپے ، مٹر 100 روپے ، شملہ مرچ 60 ، کدو 60 ، پیاز 60 ، ٹماٹر 80 روپے فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں جبکہ گولڈن سیت 200 ، سفید سیب 140سے 180 روپے فروخت کئے جا رہے ہیں اسی طرح مرغی کا گوشت 350 روپے کلو روپے ، انڈے 100 روپے اور خالص دودھ 120 تک فروخت ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :