اداکارہ زارا اکبر پاکستان اور زمبابوے کا کرکٹ میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں

ہفتہ 23 مئی 2015 13:51

اداکارہ زارا اکبر پاکستان اور زمبابوے کا کرکٹ میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ زارا اکبر پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں، اداکارہ کو اسٹیڈیم میں دیکھ کر شائقین اداکارہ کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے رہے ،خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ زارا اکبر کا کہنا تھا کہ چھ سال کے طویل انتظار کے بعدپاکستانی شاہینوں کو ہوم گراونڈپر چوکے چکھے لگاتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سیریز سے دنیا کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستانی ایک پرامن اورکھیلوں سے پیار کرنے والی قوم ہے۔اس موقع پر اداکارہ زارا اکبر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی گرین شرٹ بھی زیب تن کر رکھی تھی اور گالوں پر قومی پرچم بنا رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :