پاکستان میں کرکٹ لوٹنے پر رشی کپور کی مبارکباد

ہفتہ 23 مئی 2015 13:51

پاکستان میں کرکٹ لوٹنے پر رشی کپور کی مبارکباد

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے اور پی سی بی و دیگر متعلقہ حکام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں اداکار نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جوش و جذبہ اور چہروں پر موجود مسکراہٹیں دیکھنا اچھا لگ رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں کون جیت جاتا ہے یہ اہم نہیں۔ آپ دہشتگردوں کو شکست دے کے دلوں کو جیت چکے ہیں۔ رشی کپور بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں سے ہیں جو اپنے بے لاگ تبصروں کے سبب انتہا پسند بھارتی حلقوں میں سخت ناپسند کئے جاتے ہیں، اسی سبب گزشتہ دنوں دلبرداشتہ ہونے کے بعد انہوں نے ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :