پاکستانی گائیکی کو سمجھنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں، گلوکارہ صومیہ خان

ہفتہ 23 مئی 2015 13:58

پاکستانی گائیکی کو سمجھنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں، گلوکارہ صومیہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی گائیکی کو سمجھنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں اور دوسرے ممالک مین بھی لوگ ہمیں چاہتے ہیں جس سے پاکستان کی عزت اور احترام میں اضافہ ہوتا ہے،حال ہی میں غیرملکی دورے سے واپس آئی ہوں اور آئندہ ماہ دوبارہ دبئی سمیت دیگر ممالک میں ہپونے والے شوز مین پرفارم کرنے جاؤں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا امیج متاثر ہوا ہے لیکن فنکار کسی بھی ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے ہم جب بھی باہر جاتے ہیں پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :