عدالت نے ذوالفقار مرزا کی عدم حاضری پر ان کی عبوری ضمانت میں توسیع سے انکار کردیا ہے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2015 17:10

عدالت نے ذوالفقار مرزا کی عدم حاضری پر ان کی عبوری ضمانت میں توسیع سے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) عدالت نے ذوالفقار مرزا کی عدم حاضری پر ان کی عبوری ضمانت میں توسیع سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذولفقار مرزا کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم عدالت نے ذوالفقار مرزا کی عدم حاضری پر ان کی عبوری ضمانت میں توسیع سے انکار کردیا ہے۔ ذوالفقار مرزا کی جانب سےعدالت میں حاضری سے استثناء کی درخواست دی گئی تاہم عدالت نے ان کی اس درخواست کو بھی مسترد کردیا ہے اور ذوالفقار مرزا کو حکم دیا ہے کہ وہ آج ہی عدالت میں پیش ہوں۔

متعلقہ عنوان :