ویمن کرکٹ،سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 23 مئی 2015 17:19

ویمن کرکٹ،سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ ..

کولمبو ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کولمبو میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے، سٹیفنی ٹیلر 40 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سریپالی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سری لنکا کی ویمن ٹیم نے 15.2 اوورز میں 6 وکٹوں پر 88 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میزبان ٹیم 5 رنز سے فتح یاب رہی۔ ڈیلانی نے 28 رنز بنائے، انیسا محمد اور سٹاسی این کنگ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :