اے ایف سی انڈر 19 ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ڈراز کا اعلان، ایران کو دفاعی چیمپئن کوریا کا چیلنج درپیش

ہفتہ 23 مئی 2015 18:09

اے ایف سی انڈر 19 ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ڈراز کا اعلان، ایران کو دفاعی ..

کوالالمپور ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) رواں برس اگست میں شیڈول اے ایف سی انڈر 19 ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، ایران کو دفاعی چیمپئن کوریا کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت گروپ اے میں چین، جاپان، آسٹریلیا اور ازبکستان جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن کوریا، شمالی کوریا، ایران اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

کوریا، شمالی کوریا، چین اور جاپان کی ٹیموں نے گزشتہ ایڈیشن میں ٹاپ فور رہتے ہوئے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی جبکہ ایران، ازبکستان، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ نے کوالیفائنگ راؤنڈ کی رکاوٹ عبور کی تھی۔ ایونٹ 18 سے 29 اگست تک چین میں کھیلا جائے گا اور ابتدائی میچ میں میزبان ٹیم ازبکستان کے مدمقابل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :