اوبامہ کے خلاف ووٹ نہ دینے پر شوہر کو قتل کی کوشش

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 23 مئی 2015 18:38

اوبامہ کے خلاف ووٹ نہ دینے پر شوہر کو قتل کی کوشش

ایریزونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی۔2015ء) ایریزونا کی ایک عورت کو ساڑھے تین سال کی قید کی سزا ہوئی ہے۔ اس نے 2012 کے الیکشن میں اوبامہ کے خلاف ووٹ نہ دینے پر اپنے شوہر پر گاڑی چڑھا دی۔ اس کا شوہر 2012 میں ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکا تھا۔ ایکسیڈنٹ کا موجودہ واقعہ فونکس کے مضافات میں جنوب مشرق کی طرف گلبرٹ کے مقام پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

عینی شا ہدین کے مطابق ایکسیڈنٹ سے پہلے دونوں کا پارکنگ لاٹ میں جھگڑا ہوا۔ بیوی نے شوہر کے پیچھے گاڑی دوڑا دی۔ شوہر ایک چھوٹے کھمبے کے پیچھے بھی ہو مگر گاڑی نے اسے زخمی کردیا۔ 31 سالہ ہولی نکول سولومن پر اپریل میں مقدمہ چلایا گیا۔36 سالہ ڈینیل سولومن اور نکول کے درمیان طلاق ہو چکی ہے۔ عدالت میں نکول نے کہا کہ وہ تو اپنے شوہر کو بس ڈرانا چاہتی تھی مگر ایکسیلیٹر سے پاؤں پھسل گیا۔

متعلقہ عنوان :