ذوالفقار مرزا کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا،وزیرداخلہ سندھ

ہفتہ 23 مئی 2015 21:30

ذوالفقار مرزا کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا،وزیرداخلہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے ذوالفقار مرزا کی عدالت آمد کے موقع پر ذوالفقارمرزا کے 24 محافظوں اورساتھیوں کو حراست میں لینے اور زدوکوب کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال کا اس حوالے سے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔