سکھرپولیس نے کار اور موٹرسائیکل چوری کرنیوالے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 23 مئی 2015 22:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)سکھرپولیس نے کار اور موٹرسائیکل چوری کرنیوالے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، بی سیکشن پولیس نے موٹرسائیکل چوری کرنیوالے ملزم کو موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا ، تفصیلات کے مطابق سکھرمیں موٹرسائیکل اور کار چوری کی وارداتوں پر ایکشن لیتے ہوئے سکھرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ شب تیر چوک سے اے سیکشن پولیس نے دو ملزمان ساجد مہر، آغا بھٹو کو گرفتار کرلیاہے گرفتار ملزمان کے بارے میں بتایا جاتا ہے دونوں ملزمان کا تعلق کار اور موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ سے ہے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دوسری جانب بی سیکشن پولیس نے گذشتہ روز موچی بازار سے اویس میمن سے اسلحے کے زور پر چوری کی جانی والی موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لئے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عمران میرانی کو گرفتار کر کے چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے ۔