ذوالفقار مرزا کو گرفتار نہ کیے جانے پر سندھ حکومت سندھ پولیس سے ناراض

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2015 23:01

ذوالفقار مرزا کو گرفتار نہ کیے جانے پر سندھ حکومت سندھ پولیس سے ناراض

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) ذوالفقار مرزا کو گرفتار نہ کیے جانے پر سندھ حکومت نے سندھ پولیس سے ناراضگی کا اظہار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج ذوالفقار مرزا کی سندھ ہائیکورٹ میں حاضری کے وقت سندھ حکومت کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلئے عدالت کے باہر 800 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ تاہم کشیدہ صورتحال پیدا ہو جانے کے باعث پولیس ذوالفقار مرزا کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ ذوالفقار مرزا کو گرفتار کرنے میں ناکامی پر سندھ حکومت نے سندھ پولیس کے حکام سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اب ذوالفقار مرزا کو گرفتار کرنے کا ٹاسک آئی جی بشیر میمن کو سونپ دیا ہے۔