امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم کی پروموشن کا حصہ بن گئیں

اتوار 24 مئی 2015 10:44

امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم کی پروموشن ..

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے پیرس میں ہالی و وڈ کی سائنس فکشن فلم پکسلز کی پروموشن میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم پکسلز کی پروموشن کے لئے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں سرینا ولیمز نے بھی شرکت کی ۔ کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ تھری ڈی سائنس فکشن فلم کی کہانی 1980 ء میں جاری ہونے والے ویڈیو گیمز کے ایسے خطرناک کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو نیو یارک شہر کا گھیراؤ کرکے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دیتے ہیں،یہ فلم 24جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :