محمد حفیظ کو باہر بٹھا کر نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینے کا مشورہ

اتوار 24 مئی 2015 11:03

محمد حفیظ کو باہر بٹھا کر نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینے کا مشورہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) قومی بلے باز محمد حفیظ کو باہر بٹھا کر نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر نے کا مشورہ سامنے آگیا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہو ئے سابق قائد راشد لطیف نے کہا محمد حفیظ کو ریسٹ دے کر حماد اعظم، نعمان احمد یا عماد وسیم کو موقع دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

شاہد آفرید ی کی باؤلنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے دوری کے باعث آفریدی کی باؤلنگ پر فارمنس متاثر ہو رہی ہے ۔

انہیں نیٹس میں زیادہ سے زیادہ باؤلنگ کرنی چاہئے ۔ پروگرام میں گفتگو کر تے ہو ئے مصباح الحق نے کہا مختار احمد کو فٹ ورک مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ راشد لطیف نے کہا شعیب ملک کو چھٹے نمبر بھیجنا زیادتی ہے ، انہیں اوپر موقع دیا جائے ۔ قذافی سٹیڈیم کی پچ کے بارے میں مصباح الحق نے کہا یہاں دوسری باری لینے والی ٹیم فائدے میں رہتی ہے ، زمبابوے دوسری باری لیتی تو ممکن ہے میچ جیت جاتی ۔