پی سی بی شائقین کو پیش آنیوالی مشکلات کم کرنے کیلئے کوشاں

اتوار 24 مئی 2015 11:07

پی سی بی شائقین کو پیش آنیوالی مشکلات کم کرنے کیلئے کوشاں

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں شائقین کو پیش آنے والی مشکلات کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاچھ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے پہلے میچ میں کچھ خامیاں سامنے آئی ہیں جن پر بات کی گئی ہے ، دوسرے میچ میں شائقین کرکٹ کی شکایات کو مزید کم کرنے کیلئے پانی اور کھانے پینے کی اشیاء میں اضافہ کر نے کی کوشش کی جائیگی۔انہوں نے کہا سکیورٹی کے پیش نظر مشکلات تو ضرور ہیں لیکن ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے سب کچھ برداشت کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :